سری نگر، 7 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک پولس
چوکی پر دیر شام کوجنگجوؤں کے حملے میں ایک پولس اہلکار کی موت ہوگئي، جبکہ
ایک دوسرا اہلکار زخمی ہوگيا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجؤوں نے شوپیان کے جام نگری میں پولس دستہ کے
ہتھیار لوٹنے
کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں پولس ٹیم نے روکنے کی کوشش کی،
جب جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس سے دو پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گيا، جہاں ایک نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم
توڑدیا، جبکہ دوسرے زخمی پولس جوان کی حالت بھی نازک بتائي گئی ہے